میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، سرجانی ٹاؤن کے رہائشی علاقوں میں کمرشل عمارتوںکی تعمیرات

سندھ بلڈنگ، سرجانی ٹاؤن کے رہائشی علاقوں میں کمرشل عمارتوںکی تعمیرات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع غربی میں رہائشی پلاٹوں اور مکانوں پر کمرشل عمارتوںمیں تبدیل کرکے غیرقانونی پورشن فروخت کیے جارہے ہیں ، کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح سرجانی ٹاؤن میں بھی ریحان الائچی کا پٹہ سسٹم منظم انداز میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کی سرپرستی کررہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 اے پلاٹ نمبر ایس آر 16 ،17،18،47 اور48 پر خلاف ضابطہ پورشن بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،بغیر کسی منظوری غیر قانونی طریقے سے قائم کی جانے والی کمرشل عمارتوں کو ریحان الائچی پٹہ سسٹم کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ناجائز عمارتوں کی روک تھام اور ان کے خلاف کارروائی کا اختیار ڈائریکٹر آصف رضوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر عارف زیدی کو حاصل ہے ، جو ماضی کی طرح بددیانتی کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی میں ملوث افسران سے متعلق انکشافات اور غیر قانونی تعمیرات کے شواہد کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے دانستہ نظر انداز کررکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں