میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن کھٹائی میں

ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن کھٹائی میں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایف بی آر نے عدالتوں سے قانونی معاملات کا سامنا کرنے کے باعث ٹیکس چوروں کے بجلی و گیس کنکشن منقطع کرنے اور ان کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 114B کے تحت کارروائی کی جانی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کے خلاف ایکشن لینے سے قبل انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جاسکا، نان فائلرز کیخلاف اقدامات سے ایف بی آر کو عدالتوں سے قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یکم مارچ تک فعال ٹیکس دہندہ لسٹ جاری کرنے کے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے ، نان فائلرز کے خلاف سمز بند، کنکشن منقطع کے علاوہ جرمانہ لگانے کے اقدامات بھی ہوں گے ۔ ایف بی آر لیگل ایشوز کے مسائل اور ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث نان فائلرز کے خلاف ایکشن نہیں لے سکا۔ اقدامات کے تحت جون 2024 تک 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں