میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو جواب

ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو جواب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے ایرانی ہم منصب پر واضح کیا ہے کہ 16 جنوری کو ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جلیل عباس جیلانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جبکہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی یوگنڈا کے شہر کمپالا میں ناوابستہ تحریک کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو کہا کہ 16 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستانی حدود میں حملہ نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی روح کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دہشت گردی خطے کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے اور اس لعنت سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے کسی بھی ملک کو اس خطرناک راستے پر نہیں چلنا چاہیے ۔واضح رہے کہ ایران 16 جنوری کو ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوگئی تھیں۔ دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حدود میں کالعدم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں