میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی حکومت کی درخواست پر 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کردیا ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری کے ساتھ اسٹاف سطع کے معاہدے اور اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 1.9 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوچکی ہے جبکہ اگلے اقتصادی جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے جس کے لیے اگلے ماہ مذاکرات ہونا ہے ۔آئندہ عام انتخابات کے باعث مذاکرات کا شیڈول تبدیل ہوسکتا ہے ، پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط اپریل میں موصول ہونا ہے ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ پاکستان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی حاصل کرچکا ہے ۔دوسری جانب پاکستان کی درخواست پر متحدہ عرب امارات نے بھی دو ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے ۔ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کاقرضہ جون2025 تک کیلئے روواور کیا گیا ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق جو قرض رول اوور کیا گیا ہے یہ رواں ماہ میچیور ہونے پر واپس کرنا تھا جسکی واپسی اب جون 2025 تک موخر ہوگئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں