میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپیل مسترد ،عمران خان الیکشن نہیں لڑ سکتے

اپیل مسترد ،عمران خان الیکشن نہیں لڑ سکتے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن نہیں لڑ سکتے ، اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے بھی اپیل مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے لاہور کے حلقے این اے 122 اور این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزا اور نا اہلی معطل ہو چکی ہے ، لہذاوہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، عدالت اپیلٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لاہور اور میانوالی کی نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں