میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 فوجی جوان شہید

ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 فوجی جوان شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین سے پنجگور میں فائرنگ کی، جس میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان جام شہادت نوش کرگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی۔جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں