میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت کا عام انتخابات کی متفقہ تاریخ کے لیے فریقین کو مذاکرات کا مشورہ

صدر مملکت کا عام انتخابات کی متفقہ تاریخ کے لیے فریقین کو مذاکرات کا مشورہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات کی متفقہ تاریخ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کا مشورہ دیدیا۔ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے صدور اور تاجروں سے ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز کا ارادہ قابل ستائش ہے، سیاسی قوتیں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو بحران سے نکالنے کا جمہوری راستہ نکالیں۔صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ، حکومت اور تاجر برادری کو ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ملک میں سیاسی، معاشی اور مالی استحکام لانے کے لیے عزم کے ساتھ مسائل حل کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہونا چاہیے،پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے، تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے عام انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں