ڈالر کی قدر میں اضافہ، روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
امریکی ڈالر کی قدر میں اور پاکستانی روپے کی گراوٹ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ بدھ کی صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 223 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 565 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 38 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔