میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیما کا شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر پابندی کا مطالبہ

پیما کا شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر پابندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سمیت جلسے جلوسوں پر بھی پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر کسی بھی وقت دباؤ پڑ سکتا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ اومی کرون کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر کسی بھی وقت دباؤ پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوروناکی چارلہروں میں سختی نہیں کی تاہم اب سختی کرنا ہوگی جس کے لیے شادی ہالز، ریسٹورینٹس اور جلسے جلوسوں کو بند کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں