میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مافیاز نے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا

مافیاز نے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا جس سے آپ سب چوکنے رہیں۔آپ کے نمبر پر 8558 یا کسی نمبر سے ایک میسج آئے گا جس میں کسی کے شناختی کارڈ نمبر پر کچھ رقم ٹرانسفر لکھی ہوگی۔پھر ایک دوسرے نمبر سے کال آئے گی اور ایک انتہائی پریشان آدمی آپ سے مخاطب ہوکر کہے گا کہ سر میں نے اپنے گھر پیسے بھیجے ہیں جس میں غلطی سے فون نمبر آپکا لکھا گیا ہے۔ آپکی مہربانی ہوگی اگر آپ میری ہیلپ کردیں میں مزدور ہوں اپنے گھر رقم بھیج رہا تھا۔ لیکن سر نمبر آپکا ڈائل ہو گیا. اب آپ میری مدد کر سکتے ہیں. آگے آپ اسے کہیں گے میں آپکی مدد کیسے کر سکتا ہوں. وہ آپکی بات دکان والے سے کروائے گاکہ یہ آپکو سمجھاتا ہے کیسے مدد کرنی ہے.دکان دار آپ سے کہے گا کہ جناب ہم نے اس سے پوچھا کہ کیا یہ نمبر سہی ہے انکے نمبر کو کنفرم کرنے کے بعد ہم نے رقم بھیج دی جب اسنے اپنے گھر پوچھا تو معلوم ہوا میسج نہیں گیا. پھر جب نمبر دوبارہ دیکھا تو پتا چلا کہ نمبر غلط لکھا گیا ہے. اب اگر آپ اسکی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ آپ جانے اور کسٹمر جانے. یہ سب باتیں وہ اتنے اعتماد سے کرتے ہیں کہ ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کوئی چکر ہونے والا ہے. پھر وہ کہتا ہے آپکو ایک جاز ورلڈ سے میسج آئے گا. آپ اس میسج میں سے بھیجے گئے ایک 4 ہندسوں کے کوڈ کو ہمیں بتا دیں تاکہ ہم اسکا نمبر دوبارہ درست کر سکیں.جسے یہ سب پراسس کا نہیں پتا وہ اب تک بھی نہیں سمجھ پائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے. اور پھر جیسے ہی اپکو میسج آئے گا آپ اس 4 ہندسوں کود بتائیں گے آپکے موبائل اکاؤنٹ میں موجود تمام رقم جا چکی ہوگی.اور آپ بہت بڑے فراڈ کے گواہ بن چکے ہوں گے. جو آپکے اپنے ساتھ ہوا ہے. مہربانی کریں یہ میسج فارورڈ کریں تاکہ کسی دوسرے کا بھی بھلا ہو سکے۔ شکریہ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں