میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پورا ملک سن لے،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران پانچ سال نکال لیں،آصف زر داری کا دعویٰ

پورا ملک سن لے،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران پانچ سال نکال لیں،آصف زر داری کا دعویٰ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین ، سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پورا پاکستان سن لے ،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران خان پانچ سال نکال سکیں،ان کی جنگ مجھ سے صرف 18ویں ترمیم پر ہے ،

سازش ہمار ے خلاف نہیں عوام کے خلاف ہے ، آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو، اتنا دیوار سے مت لگائو پھر عوام میرے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔

جمعرات کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی، سازش ہمارے خلاف نہیں، سازش عوام کے خلاف ہے،ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ زمین ختم ہوگئی، اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر لے لیں، ہمیں اتنا دیوار سے مت لگاؤ کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، سندھ کے عوام بہت باشعور ہیں۔سابق صدر نے کہاکہ آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے، آپ کو علم ہی نہیں ڈالر اوپر جارہا ہے، اب سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو۔

سابق صدر نے کہاکہ سیکھنے میں تو اتنا وقت نہیں لگتا ۔آصف زرداری نے پیشگوئی کی کہ پورا پاکستان سن لے، عمران خان پانچ سال نہیں نکال سکتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے اور سب کا مقابلہ کرلیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں