تھانہ ماڑی پور،ہاکس بے چوکی انچارج کی سرپرستی میں فحاشی نائٹ پارٹیاں
شیئر کریں
ہٹ پر فحاشی نائٹ پارٹی، گٹکا ماوا، ایرانی پیٹرول، ڈیزل اے ایس آئی صابر کے زیرنگرانی مسلسل جاری
کانسٹیبل اکرم اور شعیب کے ذریعے تمام غیرقانونی کاموں کی مد میں بھاری رقم کی وصولی اب بھی جاری
(رپورٹ؍ ایم جے کے)تھانہ ماڑی پور ہاکس بے چوکی انچارج کی سرپرستی میں آرگنائز کرائم اب بھی جاری، ہٹ پر فحاشی نائٹ پارٹی، گٹکا ماوا، ایرانی پیٹرول، ڈیزل اے ایس آئی صابر کے زیرنگرانی مسلسل جاری، پولیس کانسٹیبل اکرم اور شعیب کے ذریعے تمام غیرقانونی کاموں کی مد میں بھاری رقم کی وصولی اب بھی جاری۔ علاقہ ذرائع کے مطابق تھانہ ماڑی پور ہاکس بے چوکی پر عرصہ دراز سے اے ایس آء صابر کا چوکی انچارج کی پوسٹ پر قبضہ قائم ہے، گٹکا و ماوا، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی اور فروخت سرعام جاری ہیں، اے ایس آئی صابر اپنے دو خاص کارندے پولیس کانسٹیبل تھانہ ماڑی پور اکرم اور شعیب کے ذریعے تمام غیرقانونی کاموں کی مد میں بھاری رقم بھتہ وصولی کروا رہا ہے، اس کے علاوہ ہاکس بے پر موجود ہٹ پر فحاشی نائٹ پارٹی کی سرپرستی بھی ماڑی پور چوکی انچارج اے ایس آئی صابر خود کر رہا ہے جس کی مد میں فی نائٹ پارٹی 30 اور 50 ہزار روپے اب بھی لیے جارہے ہیں، جبکہ اے ایس آئی صابر کے خاص کارندے پولیس کانسٹیبل تھانہ ماڑی پور اکرم اور شعیب کی جانب سے سیر و تفرح کے لیے آنے والی فیملی سے نکاح نامے کے نام پر 1000 اور 500 روپے لیکر چھوڑنے کا غیرقانونی کام بھی جاری ہے نہ دینے پر ان فیملیوں کو پریشان بھی کرنے کا انکاشاف ہے، اس حوالے سے ادارہ جرات نے کچھ دن قبل ہاکس بے چوکی انچارج صابر اور کانسٹیبل اکرم اور شعیب کے جرائم میں ملوث ہونے پر رپورٹ بھی شائع کی اور محکمہ پولیس کے افسران تک بھی پہنچایا پر اب تک ان تینوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوسکی، علاقہ ماڑی پور ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پانچ سال سے اے ایس آئی صابر کا چوکی انچارج کی حیثیت سے ماڑی پور چوکی پر قبضہ ہے، ہفتے میں صرف تین دن آتا ہے جمعہ، ہفتہ اور اتوار وہ بھی صرف ہفتہ لاکھوں روپے بھتے کے پیسے لینے، باقی تمام کام اس کے خاص کارندے پولیس کانسٹیبل تھانہ ماڑی پور اکرم اور شعیب سنبھالتے ہیں، علاقہ ماڑی پور ذرائع نے مزید بتایا کہ اے ایس آء صابر کا کہنا ہے کہ مجھے اس چوکی سے کوء نہیں ہٹا سکتا میں اوپر محکمے کے افسران بالا تک رقم پہنچاتا ہوں، علاقہ ماڑی پور عوام اور ہاکس بے پر آئی ہوئی فیملی نے کئی بار اے ایس آئی صابر اور اس کے خاص کارندے اکرم اور شعیب کے خلاف ماڑی پور تھانے میں شکایات درج کروائیں مگر تھانہ ماڑی پور ایس ایچ او کی جانب سے اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف کوء کارروائی نہ کرسکے، علاقہ مکین ماڑی پور نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہاکس بے چوکی انچارج صابر اور تھانہ ماڑی پور کانسٹیبل اکرم اور شعیب کے خلاف سخت سے سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائو۔


