میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2مطالبات نہیں مانے گئے تو ترسیلات زر روکنے کی کال دونگا،عمران خان

2مطالبات نہیں مانے گئے تو ترسیلات زر روکنے کی کال دونگا،عمران خان

Author One
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر میرے دو مطالبات نہیں مانے گئے تو میں بالکل ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا۔

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرنے کے بعد لاکھوں لوگ خط غربت کی لکیر سینیچے چلے گئے ہیں اور لوگوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی خوشی سے تیار ہیں کہ وہ اپنی ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گے، آپ اپنے ڈالر لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور غریب محنت کش مزدور باہر کام کر کے ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپ اسی ڈالر پر ملک چلا رہے ہیں اور واضح ہو گیا ہے کہ آپ کو اسی ڈالر کی فکر ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لندن پلان کے مطابق پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈا تھا، مرحلہ وار پارٹی کو کرش کرتے ہوئے انتخابی نشان بھی لیا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لندن پلان کے مطابق پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈا تھا، مرحلہ وار پارٹی کو کرش کرتے ہوئے انتخابی نشان بھی لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 10 عمارتیں جلائی گئیں تو 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا، اتنے لوگوں نے 10 عمارتیں تو نہیں جلائیں، 8فروری کو عوام نے ان کو دھوکا دیا اور بتایا کہ وہ ظلم کے نظام کے خلاف کھڑے ہیں اور9 فروری کو لوگوں کا ووٹ چوری کر کے جعلی حکومت بٹھائی گئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ قانونی کی حکمرانی کے لیے24 نومبر کے پرامن احتجاج پر گولی چلائی گئی، جب لڑکے شہید اور زخمی ہوئے تو میں وہاں موجود تھی، عمارات سے گولی چلائی گئی، ہم اس کے عینی شاہد ہیں، رات کو اندھیرا کرکے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا، بہت زیادہ عینی شاہد ہیں جو آنکھوں دیکھا حال بتا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بہت زیادہ تکلیف میں ہے اب یہ چیزیں نہیں رکیں گی، بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئیر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو، ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں، ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہدایات پر عمل درآمد کرکے رپورٹ عمران خان کے سامنے رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہی کمیٹی بنائی اور کمیٹی کو مینڈیٹ دیا۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس میں پیشرفت ہوجاتی ہے تو بہت اچھی بات ہے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں