میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معیشت کی ترقی سے متعلق جامع پروگرام کا اعلان جلد ہوگا:وزیراعظم

معیشت کی ترقی سے متعلق جامع پروگرام کا اعلان جلد ہوگا:وزیراعظم

Author One
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موقع ہے ہم مل کر ملکی معیشت کو مزید بہتر کریں، معیشت کی ترقی سے متعلق جامع پروگرام کا اعلان جلد ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت کو تقویت ملے گی، سرمایہ کاری بڑھے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں پولیو کیسز میں اضافہ بد قسمتی ہے، پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے، پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں رکاوٹیں قابل افسوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ ایک بڑا چیلنج ہے، ماضی میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کرک میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر فاتحہ خوانی کرائی، لیگی رہنما صدیق الفاروق مرحوم کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں