میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارا فوکس معیشت کی بہتری ہے،پر تشدد سیاست پر یقین نہیں رکھتے :عطاتارڑ

ہمارا فوکس معیشت کی بہتری ہے،پر تشدد سیاست پر یقین نہیں رکھتے :عطاتارڑ

Author One
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ ہم پر تشدد سیاست پر یقین نہیں رکھتے ، کسی سے نہیں کہا یہ دشمن ہے، اس کی خوشی غمی میں شریک نہیں ہونا،، نواز شریف نے سیاست میں ہمیشہ دور اندیشی کا مظاہرہ کیا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی خان صاحب کہہ کر پکارتے ہیں-

ہمارا فوکس معیشت پر ہے، آج شرح سود 13 فیصد پر آ گئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر ہو چکے ہیں، معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے کی بات کرنے کا حوصلہ رکھنا چاہیے ،آپس کی رواداری پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔

انہوںنے کہاکہ کبھی کسی سے نہیں کہا کہ یہ دشمن ہے، اس کی خوشی غمی میں شریک نہیں ہونا، ہم پرتشدد سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ 2013 کے الیکشن میں جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کنٹینر سے گرے تو ہم نے اپنی انتخابی مہم روک دی۔

انہوںنے کہاکہ ہماری سینئر قیادت شوکت خانم ہسپتال ان کی تیمار داری کیلئے گئی، ہم نے خیرسگالی کا پیغام دیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ مخالف سے مخالفت کرنے کا مزہ تب آتا ہے جب وہ میدان میں ہو، ہماری دانشمندی اور کاوش کو کمزوری سمجھا گیا۔

انہوںنے کہاکہ اس ملک کے عام آدمی کا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے، اسے حل کرنا ہمارا فرض ہے، نواز شریف نے اس ملک کے مفاد کی خاطر دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے اس اچھے پیغام کو بھی کمزوری سمجھا گیا، ہماری سیاسی روایت ہے کہ ہم سیاسی مخالفین کی خوشی غمی میں شرکت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے سیاسی قائدین نے ہمیں اخلاق کے دائرہ میں رہ کر تنقید کرنے کی تلقین کی۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ مگر کنٹینر سے روزانہ گالم گلوچ کی سیاست کی جاتی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں