امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفد کے ہمراہ گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ کیا
شیئر کریں
امریکا:پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفد کے ہمراہ گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ کیا۔
زرائع کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم، قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ گوردوارے ڈیرہ صاحب کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے وفد کو تحفے کے طور پر "چادر صاحب” یا "کِرپان چادر” بھی پہنائی۔ امریکی وفد نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
امریکی وفد نے صوبائی وزیر اقلیتی امور سے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، اقلیتی کارڈز کے اجرا اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق بات چیت کی۔ پاکستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ اقلیتی برادری کو شناخت اور دیگر حقوق کی فراہمی قابل تحسین اقدام ہے۔ اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اس نوعیت کے دورے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ یہ دورہ پاکستانی اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔