میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس یا ججز کے نام سے قبل عزت مآب لکھنا قانونی تقاضا ہے۔لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس یا ججز کے نام سے قبل عزت مآب لکھنا قانونی تقاضا ہے۔لاہور ہائیکورٹ

Author One
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور:نئے ججز کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن میں چیف جسٹس کے نام کے ساتھ عزت مآب نہ لکھنے پر سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نیاز محمد خان کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی۔

زرائع کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت کی معاونت کی جائے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفیکیشن درست جاری ہوا اور درخواست ناقابل سماعت ہے۔

درخواست گزار آفاق احمد نے دلائل میں کہا کہ نئے ججز کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن میں چیف جسٹس کے نام سے قبل عزت مآب نہیں لکھا گیا-

چیف جسٹس یا ججز کے نام سے قبل عزت مآب لکھنا قانونی تقاضا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مبہم نوٹیفکیشن جاری کرنے پر سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں