سندھ ہائیکورٹ ،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپٹ ترین ادارہ قرار
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کرپٹ ترین ادارہ قراردیدیا۔ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کیس کے خلاف بلڈر اور ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا سندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی تعمیرات ہونے ہی کیوں دی جاتی ہے۔بلڈرز، مافیاز اور ایس بی سی اے کا گٹھ جوڑ ہے۔پہلے شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہونے دی جاتی ہیں۔توڑنے کی باری آئے تو ہاتھ کھڑے کردیتے ہیں۔ایس بی سی اے کی نالائقی کی وجہ سے شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے۔۔عدالت نے ناظم آباد سی ون کے علاقے میں میں غیر قانونی فلور مسمار کرکے پندرہ جنوری تک رپورٹ طلب کرلی۔