اسلامیہ کالج تنازع : طلبہ حاضر کالج لاپتہ،طلبہ نے سڑک پر کلاسیں لگالیں
شیئر کریں
اسلامیہ کالج کے طلبہ نے سڑکوں پر ڈیسک لگا کر ہی کلاس شروع کردی، جب کہ کالج میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔کراچی کے اسلامیہ کالج میں صبح سویرے طلبہ پہنچے تو پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے کالج کو خالی کرالیا جب کہ عدالتی کالج خالی کرانے پہنچ گیا۔دوسری جانب طلبہ نے احتجاج شروع کردیا ار کہا کہ کالج کسی صورت خالی نہیں ہونیدیں گے، تعلیم دشمن فیصلے کو نہیں مانتے۔کالج کے طلبہ سڑک پر ڈیسک لگا کر کلاس شروع کردی، اور اس دوران دیگر مختلف کالجز کے طلبا بھی سڑک پر جمع ہونا شروع ہوگئے، اور طلبہ طالبات کی بڑی تعداد نے سڑک بلاک کرکے عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالج کو سیل کر دیا جائے گا، ہماری آدھی پڑھائی کا آدھا سال گزر چکا ہے اور چند ماہ بعد امتحانات ہیں، اگر کالج خالی کرایا گیا تو ہمارا سال ضائع ہوجائے گا اور ہم سڑکوں پر آجائیں گے۔طلبہ کے احتجاج کے بعد عدالتی بیلف واپس چلا گیا، اور اس کے واپس جانے کے بعد طلبا نے احتجاج ختم کر دیا، اور سڑک کھول دی گئی۔کالج پرنسپل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامیہ کامرس کالج میں 26 سو، اسلامیہ سائنس میں 3 ہزار 500 سے زائد طلبا زیرتعلیم ہیں، جب کہ اسلامیہ آرٹس کالج میں 60 تدریسی اورغیرتدریسی عملہ تعینات ہے۔ عدالتی حکم کا احترام کرتے ہیں اور اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔