ایم کیو ایم اپنا بوجھ اٹھائے گی، پی ٹی آئی اپنا اٹھائے، خالد مقبول
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنا بوجھ اٹھائے گی، پی ٹی آئی اپنا بوجھ اٹھائے۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں فعال عدالت اور شراکتی جمہوریت کی ضرورت ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف ہم نے تمام سیاسی قوتوں کو اے پی سی میں بلایا۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے سندھ کو لسانی فسادات کی طرف بڑھا رہی ہے، سعید غنی تنخواہ دار ہیں ان کی مجبوری ہے ایسی باتیں کرنا۔خالد مقبول صدیقی نے سوال کیا کہ کیا کوٹہ سسٹم ہم نے لگایا؟ یا پھر لسانی بل ایم کیو ایم نے پیش کیا؟انہوں نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی ایم کیو ایم مرکز آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال سے سیاسی اختلاف نہیں، سیاسی اختلاف سیاسی لوگوں سے ہوتا ہے۔