میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈکیتی کی وارداتیں ، نیو سبزی منڈی تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

ڈکیتی کی وارداتیں ، نیو سبزی منڈی تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیو سبزی منڈی میں ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دیدی تفصیلات کے مطابق نیوسبزی منڈی میں کھلے عام دیدہ دلیری سے موٹر سائیکل ،کار ودیگر گاڑیوں پر ملزمان آتے ہیں اور دکانداروں اور خریداروں سے نقدی وموبائل فون چھین کر فرارہوجاتے ہیں جبکہ بینک سے ادائیگی کیلئے رقم نکلواکر آنیوالے تاجر بھی لاکھوں روپے سے محروم ہو جاتے ہیں منڈی میں پولیس چوکی اور گیٹ پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود ڈکیتیوں پر تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے اس سلسلے میں فلاحی انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ کے صدر حاجی شاہجہاں ، حافظ منیر نقشبندی ، حاجی علیم الدین ، ملک محفوظ بابو،حیات میمن ،سلمان خواجہ ،سید نور علی چوہدری خالد خورشید ،چوہدری فیصل یونس ،محمد سلیم ،چوہدری مقصود ودیگر نے کہا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات نہ ہوئے تو سپر ہائی وے پر احتجاج کرینگے انہوں نے وزیر اعلی سندھ ودیگر اعلی حکام سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں