میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے نو ارب ڈالر سے زائد قرضہ واپس کیا،حماد اظہر

حکومت نے نو ارب ڈالر سے زائد قرضہ واپس کیا،حماد اظہر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی اسمبلی کو پیر کے روز بتایاگیا کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر نے پاکستان کو پانچ ارب پچاس کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے ۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ریونیو کے وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سعودی عرب نے تین ارب ڈالر متحدہ عرب امارات نے دو ارب ڈالر جبکہ قطر نے پچاس کروڑ ڈالر فراہم کئے ۔ایک اور سوال پر حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نو ارب دس کروڑ ڈالر کا قرضہ کم کیا۔ایک اور سوال پر وزیر نے کہا کہ حکومت نے رقوم کی براہ راست منتقلی کا نظام متعارف کروایا ہے جس کے تحت پنشن براہ راست پنشنرز کے اکائونٹ میں منتقل کی جاتی ہے ۔ایک سوال پر تجارت کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران تینتالیس کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر کی مچھلی کی ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔قومی اسمبلی میں پیر کو 2014 کے دہشت گرد حملے میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں ، اساتذہ اور عملے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ایوان میں شکرگڑھ میں ورکنگ باونڈری پربھارتی فائرنگ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار اور بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں ایک حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی ۔مولانا عبدل اکبرچترالی نے فاتحہ خوانی کرائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں