میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ

رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے ،سعودی عرب کے بعد چین کی جانب سے بھی پاکستان کو مالیاتی پروگرام ملنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبے کے فریم ورک کے تحت پاکستان کو 2ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مذکرات کا اہم دور بھی متوقع ہے ۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق چینی حکام کے ساتھ وزارت خزانہ اور پاکستان اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام مذکرات کریں گے، جس کے بعد چین کی جانب سے مالیاتی پروگرام شارٹ ٹرم قرضے کے طور پر ملنے کا امکان ہے۔چین سے ملنے والے قرض کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا اور پاکستان کی مالیاتی مشکلات میں بھی کمی ہوجائیگی۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے جاری کھاتوں میں خسارہ بڑھتا جارہا ہے اور پاکستان کو ادائیگیاں بھی کرنا ہیں اور اگر پاکستان کو چار سے پانچ ارب ڈالر دوست ممالک سے مل جاتے ہیں تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے کم پیسے لینا ہونگے اور آئی ایم ایف کی شرائط بھی نرم ہوجائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں