میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دشمنوں‌کی مکمل شکست کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، آرمی چیف

دشمنوں‌کی مکمل شکست کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، آرمی چیف

منتظم
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد/راولپنڈی (بیورورپورٹ/ نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 16دسمبر2014ء کا دن ملکی تاریخ میں اس سیاہ یوم کے طور پر یاد رکھا جائیگا جب بربریت اور سفاکیت کے علمبرداوں کی جانب سے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا ٗ حصولِ تعلیم کیلئے جانے والے معصوم جب واپس لوٹے تو اْن میں سے بہت ساروں نے شہادت کی قبا اوڑھ رکھی تھی اور اْن کی ایک بڑی تعداد زخموں سے چور اور ذہنوں میں بزدل دشمن کی سفاکیت کے نقوش لیے ہوئے تھے ٗ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے جان ومال کی جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں۔ سانحہ اے پی ایس کی یاد کے موقع پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہاکہ سانحہ اے پی ایس نے پاکستانی قوم میں دہشتگردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا ٗ اس دل سوز اور دل خراش واقعے کے نتیجے میں پوری قوم نے کامل یکسوئی کے ساتھ دہشت گردی کے عفریت کے خلاف فیصلہ کن معرکہ لڑنے کا مصمم ارادہ کرلیا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری بہادر افواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکستِ فاش دی۔ اِن کی دِن رات محنت اور قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ معصوموں کا خون رنگ لایا ہے اور آج پاکستانی قوم اقوامِ عالم میں وہ واحد قوم نے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے نتیجے میں ہم سے بچھڑ جانے والوں کی یاد ایک کسک بن کر ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہے گی۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہم نے اپنے کیسے کیسے ہیرے قربان کیے۔ یہ دن ان معصوموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور اْن کے غم زدہ والدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا دن ہے۔ قوم ان معصوموں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن نے 3سال قبل ہمیں گہرا زخم دیا اس دن کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے پاک فوج نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئی اقدامات کیے دشمن کو مکمل شکست دینے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے آرمی چیف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کے روز جہلم کے قریب مارکس مین شپ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے رائفل ایسوسی ایشن کے 37ویں مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مارکس مین شپ کے شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی اور کہ اکہ شوٹنگ سپاہی کی بنیادی مہارت مین سے ایک ہے نشانہ بازی میں بہترین مہارت قابل فخر بات ہے انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمیں تین سال پہلے پشاور میں گہرا زخم دیا یہ وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے ہم قومی عزم کے ساتھ اس سانحے کے اثرات پر قابو پا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک فوج نے کئی اقدامات کئے ہیں ہم اپنے قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعہ سے باہر آئے دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لئے ابھی ہمین اور بہت کچھ ہے قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان میں راستہ دیا ہوا ہے قومی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہوکر شہداء کو سلام پیش کیا جاتا ہے آرمی چیف رائفل ایسوسی ایشن کے 37مقابلوں کے اجلاس میں مہمان خصوصی تھے ان مقابلوں میں سویلین کی 142اور مسلح افواج کی 25ٹیموں سمیت کل 811ٹیموں نے شرکت کی آرمی چیف نے کامیاب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے پاک آرمی کی ٹیم سب سے زیادہ پوانٹس کے ساتھ چیمپیئن قرار پائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں