میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا،

جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا،

منتظم
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب نااہل قرار دیئے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر سر تسلیم خم کرتا ہوں ٗ اخلاقی طورپر میرا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں ٗ امید کرتا ہوں عمران خان میرا ستعفیٰ قبول کرلینگے۔ایک روز قبل جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی دائر درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری کو آرٹیکل 62کی شق ایف ون کے تحت تاحیات نا اہل قرار دیاجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست خارج کر دی۔ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جہانگیر ترین سے گھر جاکر ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔جہانگیر ترین نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتا ہوں، اخلاقی طور پر میرا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں ٗامید کرتا ہوں عمران خان میرا استعفیٰ قبول کرلیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سمیت سخت احتساب کا سامنا کیا اور دونوں سرخرو ہوئے ٗ نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی ہے ٗ مجھے اپنی سیاسی زندگی اور تحریک انصاف پر فخر ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک برقرار رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کوسب سے بڑی سیاسی قوت بنایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں