میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب میں خواتین کو ٹرک اور موٹرسائیکل چلانے کی اجازت

سعودی عرب میں خواتین کو ٹرک اور موٹرسائیکل چلانے کی اجازت

منتظم
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ریاض(نیوز ایجنسیاں )سعودی عرب میں ٹریفک حکام نے کہاہے کہ شرائط اور قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد مملکت میں خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت دی جائے گی جو کہ اب تک صرف مرد حضرات تک محدود ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ستمبر میں خواتین کی ڈرائیونگ کے انقلاب آفریں اقدام کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ جون 2018ء سے سعودیہ میں خواتین کو گاڑی چلانے کی عام اجازت ہوگی۔حکام مردو خواتین کے یکساں ٹریفک کوڈ کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین کی کاروں کو الگ سے خاص پلیٹ نمبر الاٹ نہیں کئے جائیں گے بلکہ ٹریفک کے قانون کے آرٹیکل سات کے تحت مردو زن کی گاڑیوں پر ایک ہی طرح کی نمبر پلیٹیں لگائی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں