میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قلات میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 7اہلکار شہید

قلات میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 7اہلکار شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 7 اہل کار شہید ہو گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے فوری بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 7سکیورٹی اہل کار شہید اور 15زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔یاد رہے کہ رواں ماہ (9نومبر کو) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 60سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اُدھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں اہل کاروں کے شہید ہونے مذمت کرتے ہوئے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لیے فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فورسز کے جوانوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں