میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک کی لاہور میں موجود زمین کم قیمت پر فروخت

نیشنل بینک کی لاہور میں موجود زمین کم قیمت پر فروخت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل بینک کی لاہور میں موجود زمین کم رقم پر فروخت کردی گئی، قومی ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، انتظامیہ زمین اسکینڈل کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کا تعین کرنے میں بھی ناکام ہوگئی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے لاہور میں نیشنل بینک کی مین برانچ کے پاس 12 مرلہ ز مین خرید نے کا فیصلہ کیا، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے زمین پر اورنج میٹرو ٹرین کا جی پی او اسٹیشن قائم کیا، لاجسٹک سپورٹ نے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو آگاہ کیا کہ نیشنل بینک کی 12 مرلہ زمین کا قبضہ حاصل کرنے سے سنجید ہ مسائل ہونگے کیونکہ نیشنل بینک کی مین برانچ شہر کی 37 برانچز کی کیش کی ضروریات پوری کرتی ہے، بعد میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے زمین 12سے کم کرکے 10 مرلہ کردی اور فی مرلہ کے 30 لاکھ روپے ادا کرنے کی پیشکش کی، نیشنل بینک انتظامیہ نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو جواباًآگاہ کیا کہ نیشنل بینک مین برانچ لاہور کے پاس زمین کی قیمت 80 لاکھ روپے فی مرلہ ہے، بعد میں ایل ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی نے زمین کی قیمت 34 لاکھ 50 ہزار فی مرلہ مقرر کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ، نیشنل بینک کے افسران میں ملاقات ہوئی، انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے نیشنل بینک کی زمین کے علاقے میں دوسری زمین کی خریداری کے لیے فی مرلہ ایک کروڑ روپے جاری کیے ہیں، جبکہ نیشنل بینک نے مین برانچ کی زمین کم پیسوں میں فروخت کردی جس کی وجہ سے قومی ادارے کو 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔حیرت انگیز طور پر اس واضح اسکینڈل کو دفن کرنے کی کوشش کی گئی ۔ نیشنل بینک کی انتظامیہ نے مین برانچ لاہور کے مرکزی ، کمرشل ایریا میں واقع زمین کم پیسوں پر فروخت کرنے کی تحقیقات کی اور نہ ذمہ داران کا تعین کر سکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں