میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات ،نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل نے ادارے کی کارکردگی صفر کر دی

محکمہ ماحولیات ،نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل نے ادارے کی کارکردگی صفر کر دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سیپا کے نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی صفر ہوگئی،ایئر کوالٹی اسٹیشنز غیرفعال، پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی اور دوسرے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئے، کئی افسران ڈی جی کے غیراخلاقی رویے کے باعث ماتحت کام کرنے لئے تیار نہیں۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکاما ت پر قائم کردہ واٹر کمیشن کی ہدایت پر سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم مغل کا تبادلہ کرنے کے بعد بقاء اللہ انڑ کو سیپا کا نیا ڈی جی تعینات گیا، انتہائی اہم عہدے پر کیڈر افسر بقاء اللہ انڑ کونیا ڈی جی سیپا تعینات کیا گیا، بقاء اللہ انڑ نے تعیناتی کے بعد فوری طور پر بہترین افسران کی ٹیم کی تشکیل دی اور محکمے میں بہتری کے لئے اقدامات لینا شروع کیئے جس پر محکمہ ماحولیات کی لیبارٹری فعال ہوگئی،جاپانی کمپنی کے تعاون سے لگائے گئے کراچی کے دونوں ایئر کوالٹی اسٹیشنر بھی فعال ہوگئے ،دونوں اسٹیشنز پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ، جونان کیڈر افسر ڈی جی نعیم مغل کی نااہلی کے باعث خراب ہیں۔ سیپا کے ضلعی دفاتر کے قیام کا آغاز بھی کیڈر افسر بقاء اللہ انڑ کے دور میں شروع ہوا۔ سابق سیکریٹری ماحولیات خان محمد مہر نے اہم اقدام لیتے ہوئے27 ستمبر 2019 کو پلاسٹک کی تھیلیوں پر نہ صرف پابندی عائد کی لیکن عملدرآمد بھی کروایا، محکمے کی طرف سے اچھے اقدام کی تعریف و تشہیر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی کی، سندھ واحد صوبا بن گیا تھا جہاں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد کرکے عملدرآمد کیا گیا، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے اثرات مرتب ہوتے لیکن سیپا میں موجود مافیا نے پلاسٹک کا کاروبار کرنے والے تاجران سے مل کرکوششیں مٹی میں ملادیں جس کے باعث کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں پلاسٹک کی تھیلیاں دھڑلے سے فروخت ہورہی ہیں اور محکمہ ماحولیات کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جار ہی ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نان کیڈر افسر ڈی جی سیپانعیم مغل کے من پسند دو یا تین افسران کے پاس کراچی کے تمام اضلاع کی مانیٹرنگ کی ذمیداری ہے اور انہی میں ایک افسر محکمے کے دیگر افسران کو ہراساں کرکے ادارے میں بہتری کے لئے کام کرنے یا کارکردگی دکھانے سے باز رکھتا ہے۔ افسر نے بتایا کہ نان کیڈر افسر نعیم مغل کے بے توقیررویے کے باعث تمام سینیئر افسران بے اختیار اور ذمیداری سے دور رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں