میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات،سیپا کے ماحولیاتی ایوارڈ دینے پر شہری ٹربیونل جا ئیں گے

محکمہ ماحولیات،سیپا کے ماحولیاتی ایوارڈ دینے پر شہری ٹربیونل جا ئیں گے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ اور سیپا کی طرف سے ماحولیاتی ایوارڈ دینے پر شہریوں نے ٹربیونل میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ملیر یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، اربن پلانر محمد توحید، ایڈووکیٹ شہزاد قمر عباس ، محمود عالم خالد اور دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے ڈی اے ، ایس بی سی اے کی طرح محکمہ ماحولیات اور سیپا میں بھی کرپشن ہے ، آئی ای اے اور آئی ڈبل ای کے سرٹیفکیٹ فروخت ہوتے ہیں، سیپا میں موجود کالی بھیڑوں کی کرپشن سامنے آنی چاہیئے، سیپا کے معاملات پر ایک تفصیلی رپورٹ بھی جاری کریں گے۔ انہوں نے سیپا کے لوگو تلے این جی اوز کے ذریعے صنعتکاروں کو ماحول دوست ایوارڈ دیئے جاتے ہیں، دو ہفتوں میں سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل میں ماحولیاتی ایوارڈ کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں