تاریخ میں پہلی دفعہ بحرین کے وزیر خارجہ آج اسرائیل کا دورہ کریں گے
بحرین کے وزیر خارجہ نے آج (بدھ کو) اسرائیل کے اپنے پہلے سفر پر روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ امریکی مدد سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد کسی بھی بحرینی وزیر کا یہ اسرائیل کا پہلا سفر ہوگا
شیئر کریںبحرین کے وزیر خارجہ نے آج (بدھ کو) اسرائیل کے اپنے پہلے سفر پر روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ امریکی مدد سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد کسی بھی بحرینی وزیر کا یہ اسرائیل کا پہلا سفر ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور رشتوں کو بہتر کرنے کے مقصد سے سعودی عرب کے اہم اتحادی ملک بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی اسرائیل کا دورہ کریں گے ۔ ان کے ساتھ ایک بحرینی وفد بھی تیل ابیب روانہ ہوگا اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی سطح پر پہلا تاریخی دورہ ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اسی دوران اسرائیل کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی بات چیت کریں گے ۔