میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصطفیٰ کمال کے الزامات سیاسی دیوالیہ پن ہیں ،متحدہ قومی موومنٹ

مصطفیٰ کمال کے الزامات سیاسی دیوالیہ پن ہیں ،متحدہ قومی موومنٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کراچی میں بہادر آباد مرکز پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں مصطفیٰ کمال کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر الزامات مسترد کردیئے گئے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق شہری سندھ کے مسترد کردہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات سیاسی دیوالیہ پن ہیں۔ مصطفیٰ کمال کے جھوٹ اور گالی گفتار پر مبنی انداز سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی سیاست کا چراغ گْل ہونے سے پہلے بھڑک رہا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور اسکے کنوینر عوامی جدوجہد کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں