میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم آباد اسسٹنٹ کمشنرکا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا

قاسم آباد اسسٹنٹ کمشنرکا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا، عوام سے کاموں کی مد میں روزانہ لاکھوں روپے لینے کا سلسلہ جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر گدا سومرو نے جائز کام پیسوں کے بغیر ہونا مشکل بنا دیا ہے، شہری، لوگ اذیت میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے، سیل سرٹیفکیٹ، داخلہ رکھوانے، پلاٹ کی منتقلی و رجسٹریشن سمیت دیگر کاموں پر روزانہ لاکھوں روپے رشوت کی مد میں بٹورے جا رہے، اسسٹنٹ کمشنر آفس حیدرآباد میں دور دراز سے آئے لوگوں نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا سومرو نے رشوت مافیا کو لوگوں کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے، گدا سومرو نے رشوت کے بغیر جائز کام ہونا ناممکن بنا دیا ہے، جبکہ رشوت نہ دینے والے لوگوں کو آفیسز کے چکر لگوائے جاتے ہیں، قاسم آباد کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کو فوری طور ہٹا کر لوگوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں