پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیلئے بلائے گئے اجلاس پر متحرک
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
آئینی ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سر جوڑ لیے، پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے آج پارٹی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئنی ترمیم کیلئے بلائے گئے اجلاس پر ردعمل دینے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب قیادت نے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے تجاویز مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق مشاورت کیلئے پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس زوم میٹنگ پر منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں 18، 19 اکتوبر کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔