نریندر مودی کو منی پور نہیں اسرائیل حماس تنازعے میں زیادہ دلچسپی ہے ، راہول گاندھی
ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو منی پور میں جاری پر تشدد جھڑپوں میں قتل و غارت سے زیادہ اسرائیل میں ہونے والے واقعات کی فکر ہے۔ منی پور رواں سال مئی سے نسلی تنازعے کی زد میں ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میزورم کے شہر ایزول میں راج بھون کے قریب ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہر کی سڑکوں سے 2کلومیٹر طویل پدا یاترا شروع کرنے کے بعد کہا کہ ہمسایہ ریاست منی پور اب ایک متحد ریاست نہیں ہے بلکہ اسے نسلی بنیادوں پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔