میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یرغمالیوں کی تعداد 250 تک ہے، القسام بریگیڈ

یرغمالیوں کی تعداد 250 تک ہے، القسام بریگیڈ

جرات ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی کسی بھی فوجی قوت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ اس کا اشارہ اسرائیلی فوج کی ممکنہ زمینی کارروائی کی طرف تھا جس کی اسرائیلی فوج کئی روز سے تیاری کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران 22 قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قیدیوں کی تعداد 200 سے 250 کے درمیان ہے۔القسام بریگیڈزنے کہا کہ اس کے پاس مختلف ملکوں کے قیدی ہیں اور ان کے ساتھ مہمانوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ جب حالات اجازت دیں گے تو وہ انہیں رہا کر دیں گے۔القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے ہمارے لوگوں کے خلاف زمینی جارحیت شروع کرنے کی دھمکی ہمیں خوفزدہ نہیں کرے گی اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ آپ کا ہمارے علاقوں میں داخلہ ایک نیا موقع ہوگا کہ آپ ہمارے خلاف جو کچھ کررہے ہیں اس کے لیے آپ کو سخت جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں القسام بریگیڈ کے پاس قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے تقریبا 200 کے لگ بھگ ہے۔  قیدیوں کی کل تعداد 250 ہے۔ انہیں غزہ میں مختلف علاقوں میں رکھا گیا ہے۔ ابوعبیدہ نے وضاحت کی کہ آپریشن کے دوران ہمارے پاس مختلف ملکوں کے زیر حراست افراد کا ایک گروپ ہے جن کی شناخت کی ہم تصدیق نہیں کر سکتے۔ وہ ہمارے مہمان ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جب میدانی حالات اجازت دیں گے تو انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے امید بھی ظاہر کی کہ غیر ملکی زیر حراست افراد محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں 22 قیدی مارے گئے، جن میں اسرائیلی فنکار گائے اولیور شامل ہے جوتل ابیب کا رہائشی تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں