میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں المیہ ، مسخ شدہ بچے، جسمانی اعضا اور نامعلوم لاشوں کے ٹرکوں میں ڈھیر

غزہ میں المیہ ، مسخ شدہ بچے، جسمانی اعضا اور نامعلوم لاشوں کے ٹرکوں میں ڈھیر

جرات ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ میں لاشوں کو دفنانے کے لیے اب کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ قبرستان بڑی تعداد میں قبروں سے بھر گئے ۔ ہسپتالوں سے لائی گئی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ملازمین نے غزہ کے الشفا ہسپتال سے ڈھیروں لاشوں کو منتقل کیا اور انہیں ٹرکوں میں لاد کر قبرستان کی طرف روانہ کیا۔ ان لاشوں کی شناخت بھی نہیں کی جا سکی۔ کفن پر صرف ایک حوالہ نمبر درج ہے۔وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش نے کہا کہ انہوں نے اس طریقہ کار کا سہارا اس وقت لیا جب انہیں قائم شدہ پروٹوکول کے مطابق متاثرین کو دفنانے کے لیے ضروری ہم سہولیات نہ مل سکیں۔باقیات میں جسم کے اعضا اور ان بچوں کی لاشیں شامل ہیں جو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مسخ ہو گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں