میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کی نااہلی، آن لائن بکنگ ویب سائٹ غیر فعال

سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کی نااہلی، آن لائن بکنگ ویب سائٹ غیر فعال

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ سیاحت و ثقافت، ایم ڈی سندھ ٹوئرزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نااہلی، آن لائن بکنگ ویب سائٹ غیر فعال، ملکی و غیر ملکی سیاح آن لائن بکنگ کرانے سے محروم، ویب سائٹس پر مختلف تاریخی مقامات پر قائم کئے گئے ہوٹلوں کی آن لائن بکنگ کی جاتی تھی، ایم ڈی فیاض شاہ سیاحت کو فروغ دینے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت و ثقافت کے ماتحت سندھ ٹوئرزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی ایک ڈی کی نااہلی کے باعث ویب سائٹس غیر فعال ہے، سندھ میں سیاحت کو فروغ دینے والا ادارہ اپنی ویب سائٹ کو فعال نہ کرسکا ہے جس کے باعث ملکی و غیر ملکی سیاہ آن لائن بکنگ سے محروم ہوگئے ہیں، ر تھرپارکر میں روپلو موٹیل، ماروی گیسٹ ہاؤس، کینجھر جیل سمیت دیگر سیاحتی و ثقافتی مقامات پر محکمہ سیاحت و ثقافت کی جانب سے ہوٹلز بنائے گئے تھے، جن کی بکنگ سندھ ٹوئرزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی ذریعے ہوتی ہے لیکن ایس ٹی ڈی سی ان کی آن لائن بکنگ فراہمی میں ناکام ہوگئی جس کے باعث سیاحت کیلئے آنے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں، واضع رہے کہ ایم ڈی ایس ٹی ڈی سی کے عہدے پر فیاض شاہ نامی افسر غیرقانونی طور براجمان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں