ایم نائن موٹروے، ضامن ٹاؤن غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم کے خلاف کارروائی کا آغاز
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم نائن موٹروے پر ضامن ٹاؤن نامی غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم، ضلع انتظامیہ کی کارروائی، تعمیرات منہدم ، ایک شخص گرفتار، اسکیم مکمل غیرقانونی ہے، پہلے بھی وارننگ دی ہے، دستاویزات طلب کئے ہیں، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر ضامن گروپ کی اسکیم پر ضلع انتظامیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تعمیرات منہدم کردی ہیں، ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے اینٹی انکروچمینٹ ڈرائیو کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے ایم نائن موٹروے پر تھانہ بولا انٹر چینج کے پاس واقع ضامن ٹاؤن کی تعمیرات منہدم کر دیں جبکہ بورڈز کو بھی اکھاڑ دیا، دوران کارروائی ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا جس کو بعد تنبیہ کر کے رہا کردیا گیا، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر قادری نے کہا کہ اسکیم غیرقانونی ہے، بلڈرز کو دستاویزات جمع کرانے کا کہا ہے لیکن اب تک زمین کا ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا، گرفتار شخص کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا ہے، ریکارڈ طلب کیا ہے، قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔