میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب ،بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ،35عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب ،بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ،35عمرہ زائرین جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سعودی عرب میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 35 غیر ملکی عمرہ زائرین جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مدینہ منورہ کے نواحی گائوں الاخل کے قریب حجرہ روڈ پر ایک بس مخالف سمت سے آنے والے لوڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔بس میں 39 غیر ملکی مسافر سوار تھے جن کا تعلق عرب اور ایشیائی ممالک سے تھا اور وہ مدینہ جارہے تھے ۔ حادثے میں متعدد افراد موقع پر ہی 35جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو الحمنا ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ 4 زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بھی بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔سعودی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں