توہین عدالت، عمران خان کا الیکشن کمیشن میں پیشی کا فیصلہ
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) توہین عدالت کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو بھجوادیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔دوسری جانب عمران خان نے مشاورت کے بعد 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے یہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا ہے، اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت پرالیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ہے کہ وہ توہین عدالت میں طلب کرسکے۔