میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینٹکس بلڈرزکا الپائن منصوبے کے نام پر میگا فراڈ اسکینڈل

سینٹکس بلڈرزکا الپائن منصوبے کے نام پر میگا فراڈ اسکینڈل

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) سینٹکس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا الپائن منصوبے کے نام پر میگا فراڈ اسکینڈل، پراجیکٹ ڈائریکٹر عمیر اختر پر تھانہ گذری میں مقدمہ درج، سعید اختر پہلے ہی ملک سے فرار ہو چکے، لانڈھی کالونی کی رہائشی محمد نوید کی مدعیت میں 60 لاکھ روپے کے باؤنس چیک کا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے گرفتار کرلیا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق جھمپیر روڈ پر الپائن انڈسٹری سمیت دیگر جعلی منصوبوں کے ذریعے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والے سعید اختر اور بے کے بیٹوں کا گھیراؤ تنک ہوگیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر عمیر اختر پر تھانہ گذری کراچی میں 60 لاکھ روپے کے باؤنس چیک مقدمہ درج کردیا گیا ہے، فیچور کالونی لانڈہی کے رہائشی نوید ولد عبدالخالق نے تھانہ گذری پر مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ نجی نوکری کرتا ہے، 2021ع میں سینٹکس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے ایلپائن منصوبے میں 4 عدد پلاٹ خریدی جس کیلئے 48 لاکھ کی رقم دے کر 4 فائلیں خریدیں بعد میں معلوم ہوا کہ اس نام کا کوئی منصوبہ ہی نہیں ہے جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر عمیر ولد سعید اختر سے رقم کا تقاضہ کیا جس نے اسے 60 لاکھ روپے کا بئنک الفلاح کا ایک عدد چیک نمبر 49918030 دیا جسے اس نے اپنے اکاؤنٹ بینک الحبیب خیابان راحت میں جمع کروایا جو رقم نہ ہونے کے باعث باؤنس ہوکر واپس آگیا، اس نے چیک باؤنس ہونے پر عمیر اختر سے رابطہ کیا تو وہ ٹال مٹول کرتا رہا، ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد عمیر اختر کو گرفتار کرلیا ہے، واضع رہے کہ مذکورہ جعلی منصوبوں کا سرپرست سعید اختر ملک سے فرار ہے اور اشتہاری ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں