میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائی کورٹ کا23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم

ہائی کورٹ کا23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے کی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔سند ھ ہائی کورٹ میں کراچی اور حیدرآباد میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے کی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف دیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 23 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ عدالت نے 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو تاریخ مقرر کی گئی ہے اس پر الیکشن کا انعقاد یقین بنائیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو تحریری بیان اور الیکشن کا نوٹیفیکیشن پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں جان بوجھ کر تاخیر کی۔ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کی ایما پر کراچی میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں