پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے ،عمران خان
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا دونوں ملکوں میں تجارت سے فائدہ ہوگا، پاکستان کی تاجر برادری تاجک کاروباری طبقے کو مدعو کرے گی، پاکستان میں ان کی آمد سے صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور اس ضمن میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔دوشنبے میں پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بزنس فورم کا مقصد دونوں ممالک تاجروں کے درمیان روابط پیدا کرنا ہے، ہمارے ساتھ 67 کمپنیاں ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ تاجکستان میں سستی، صاف ستھری ہائیڈرالک بجلی سستی ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، امید کرتے ہیں کہ کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کی بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی، دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا،علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے دوشنبے میں تاجکستان ،قازقستان ، ایران اوربیلاروس کے صدورسے ملاقاتوں میں علاقائی صورت حال خاص کر افغانستان کے حوالے سے صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔