بانی متحدہ کی 68 ویں سالگرہ ،کراچی میں ممکنہ گڑبڑکے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ
شیئر کریں
( رپورٹ : شعیب مختار ) بانی متحدہ کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر شہر قائدکی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی نائن زیرو کے اطراف جانے والے تمام راستوں پر حساس اداروں نے مورچے سنبھال لیے متحدہ لندن کے حق میں نعرے لگانے یا وال چاکنگ کرنے والوں کو فوری حراست میں لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ لندن کی جانب سے ملک بھر میں بانی متحدہ کی سالگرہ آج نہایت جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں متحدہ لندن کی مرکزی قیادت نے بانی متحدہ کی سیاسی جدوجہد پر نظر ثانی کے لیے 9ستمبر تا 17 ستمبر’’ہفتہ آ گاہی ‘‘ کے طور پر بھی منایا ہے جس میں پارٹی کے تاریخوں جلسوں و دیگر اہم تاریخوں پر پر نظر ڈالی گئی ہے۔ گذشتہ روز 1988 میں کراچی میں ہونے والی’’ ہفتہ صفائی ‘‘سے متعلق دستاویزی فلم بھی جاری کی گئی ہے جس کے بعد سیکورٹی اداروں کی جانب سے متحدہ لندن کو شہر میں فعال ہونے سے روکنے کے لیے حکمت ِ عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر بھی بانی متحدہ کے حق میں مہم جوئی کرنے والوں کی کڑی نگرانی جاری ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کے متحدہ لندن سے تانے بانے جڑنے کی صورت میں اسے فوری حراست میں لیا جائے گا۔