میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تمام لوگ اپنا شہر بچانے کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں، آفاق احمد

تمام لوگ اپنا شہر بچانے کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں، آفاق احمد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ اس وقت وفاق کی توجہ کراچی کی بحالی پر مرکوز ہونی چاہئے تھی لیکن گیارہ سو ارب کے مشکوک پیکج کے فوری بعد جزیروں پر نئے شہر بسانے کا اعلان دراصل کراچی کی قیمتی ذمین پر قبضہ کرنے کی سازش ہے، حکومت اگر مخلص ہوتی تو سب سے پہلے کراچی کی بحالی کیلئے ہوائی پیکج کی بجائے ٹھوس اقدامات کرتی ۔آفاق احمد نے کہا کہ مالیاتی پیکج اور بحالی منصوبوں کے نام پر وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں ،ابتک جتنے بھی منصوبوں کا اعلان کیا گیا وہ سب عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرض سے مشروط ہیں اور یہ وہ قرض ہوگا جسے بعد میں شہر کے لوگوں کو چکانا ہوگا ۔آفاق احمد نے کہا کہ اسد عمر مالیاتی پیکج کی مخالفت کرنے والوںکے خلاف تو بولتے ہیں کیا موصوف یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ جس حکومت کا کل ترقیاتی بجٹ ہی سات سو ارب ہو وہ گیارہ سو ارب کہاں سے فراہم کرے گی ۔آفاق احمد نے کہا کہ جزیروں پر قبضہ کرنے کی یہ پہلی کوشش نہیں ، کراچی کی عوام کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ پہلے یہی جزیرے ملک ریاض کے حوالے کرنے کی سازش بھی کی گئی تھی ، اس بار نئے شکاری پرانا جال لے کر آئیں ہیں، عوام کو جزیروں پر نئے شہر بسانے کا خواب دکھا کر اشرافیہ کی جنت تعمیر کی جائے گی جہاں سے عام آدمی کا گزر بھی نہیں ہوگا۔ آفاق احمد نے کہا کہ پہلے پرانے کراچی کو بچایا جائے پھر کسی اور جانب دیکھا جائے ، تین کروڑ شہریوں کو اذیت میں رکھ کر نئے آشیانے بسانے کی کوشش عوام کسی حال میںقبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر اجڑنا صرف غریب آدمی کا مسئلہ نہیں ، تاجر و صنعتکار برادی ، سول سوسائٹی اور عام شہری سب ہی اس سے متاثر ہیں ، وفاقی و صوبائی حکومت کی غیر سنجیدگی کے بعد ضروری ہوگیا ہے کہ تمام لوگ اپنا شہر بچانے کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ کراچی کو بچانے کیلئے کوئی باہر سے نہیں آئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں