میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ ، تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت

وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ ، تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد سے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ۔ دونوں رہنمائوں میں سعودی عرب میں حالیہ تخریب کاری کے واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔عمران خان نے شہزاد محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ تخریب کاری سے سعودی عرب کی سکیورٹی اور عالمی معیشت کو خطرہ ہے جبکہ ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے شہر بقیق میں تخریب کاروں کی جانب سے تیل کے کنوں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا جبکہ امریکا نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا تھا تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں