کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ
ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اور جب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتاہے تو اس کا براہ راست اثر عوام پر جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 156 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے معمولی بہتری سامنے آ ئی ہے ،کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیا۔ ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس کی بہتری آئی ۔ جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 973 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔