ڈینئل پرل قتل کیس، اتنی طویل مدت سے اپیل کی سماعت کیوں نہیں ہو ئی؟سندھ ہائیکورٹ
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنی طویل مدت سے اپیل کی سماعت کیوں نہیں ہو ئی؟اتنے اہم کیس میں حکومت ایساکیسے کر سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امریکی صحافی ڈئینیل پرل قتل کیس میں مجرم احمد عمر شیخ اور دیگر کی قتل و اغوا کیس میں سزاکیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ اتنی طویل مدت سے اپیل کی سماعت کیوں نہیں ہو ئی،وکیل صفائی خواجہ نوید نے کہا کہ راجا قریشی ایڈووکیٹ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیے گئے تھے ،ان کے انتقال کے 5 سال بعد کوئی سرکاری وکیل تعینات نہیں کیا گیا، عدالت نے کہا کہ اتنے اہم کیس میں حکومت ایساکیسے کر سکتی ہے ،ہوم ڈیپارٹمنٹ جلد ا سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرکے نوٹیفکیشن پیش کرے ، عدالت نے سماعت20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔