میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،این آئی سی ایچ سے نومولود بچی مبینہ طور پر اغوا

کراچی،این آئی سی ایچ سے نومولود بچی مبینہ طور پر اغوا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد میں بچوں سے سب سے بڑے ہسپتا ل سے نومولود بچی مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالونی میانوالی کے رہائشی ابراہیم کے گھر بچی کی ولادت ہوئی، والد کے مطابق ان کی اہلیہ کے لیاری میں واقع ہسپتا ل میں ولادت ہوئی۔بچی کی پیدائش کے بعد حالت خراب ہونے پر اسے سرکاری ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون مبینہ طور پر ان کی نومولود بچی کو اغوا کرکے لے گئی ۔غم زدہ والد نے بتایا کہ ہسپتا ل انتظامیہ بچی کی تلاش میں تعاون نہیں کررہی جبکہ پولیس کو واقعہ کی اطلاع کردی گئی جو بچی کی تلاش میں ہمارے ساتھ کوشش کررہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں